ہفتہ , 20 اپریل 2024

سیلابی ریلے سے سپر ہائی وے ڈوبنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی کی سپرہائی وے کیوں ڈوبی؟ سیلابی ریلا سڑک پر کیسے آیا؟ گزشتہ رات شہریوں کی اذیت کا ذمےدار کون بنا؟ جیو نیوز نے کھوج لگا لیا۔

جیو نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جناح ایونیو کے ساتھ مہران نالے تک جانے والی آبی گزرگاہ بلاک کی گئی تھی۔

نالے کو مبینہ طور پر ایک بلڈر نے بلاک کیا، بلڈر کے بکنگ آفس کے سامنے پارکنگ فرش کے سبب نالا تقریبا بلاک ہوگیا جس سے سپر ہائی وے زیر آب آ گئی۔

سپر ہائی وے پر موجود مویشی منڈی اور حیدر آباد جانے والے کئی گھنٹے اذیت میں مبتلا رہے، سعدی ٹاؤن کے قریب رہائشی سوسائٹی میں بھی پانی داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد سپرہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال کر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …