جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان اسٹاک: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔

100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 286 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 344 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین اور کم ترین سطح بالترتیب 41 ہزار 685 اور 41 ہزار 9 رہی جبکہ انڈیکس ایک ہفتے میں 676 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 

حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 21 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 941 ارب روپے رہی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …