بدھ , 24 اپریل 2024

رانا ثنااللہ کیخلاف کیس اے این ایف افسران نے بنایا: اسد عمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہےکہ رانا ثنا اللہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا بلکہ ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے، عمران خان کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے مطابق پنجاب کی حکومت غیر آئینی ہے، پنجاب حکومت جانے کو تیار نہیں اور سرکاری مشینری استعمال ہورہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہنے والے ابھی بھی حکومت کا حصہ ہیں، اداروں کے خلاف سب سے زیادہ بات کرنے والے خواجہ آصف وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لڑائی کسی کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ نا انصافی اور بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھاکہ رانا ثنا اللہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا، ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اچھا مشورہ ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا انتخابی نشان خود کو بھی دے دیں کیونکہ کمیشن انصاف کرتا نظر نہ آیاتو ملک مشکل کی طرف جائے گا۔

اسد عمر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خاتون کے الزامات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …