ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان میں گھی اور تیل سستا ہونے کی امید

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے گھی اور تیل سستا ہونے کی خوشخبری سنادی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی سطح پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے گھی اور تیل سستا ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر گھی تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں جلد سو ڈیڑھ سو روپے کمی آئے گی، آٹا بھی سستا ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں اور پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …