جمعہ , 19 اپریل 2024

جعلی اور دھوکے باز ویب سائٹوں سے بچنےکا ڈجیٹل آلہ

ویب سائٹ کی اصلیت جاننے کے لیے ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کو یہ معلوم کرنے میں مدد دے گا کہ آیا کوئی ویب سائٹ اصلی ہے یا جعلی

آلہ انٹرنیٹ صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کا ایڈریس پوچھ کر اس کے جائز یا جعلساز ہونے کے متعلق بتائے گا اور اس ویب سائٹ کے لیے ایک ٹرسٹ اسکور فراہم کرے گی۔

اس ڈجیٹل ٹول کو’Get Safe Online‘ نامی ایک حفاظتی گروپ کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے، جو دھوکا دہی سے بچانے والے ایک ادارے Cifas کے ساتھ کام کرتی ہے۔

پیش کیے جانے والے اسکور کی پیمائش ایک ایلگورتھم کرتا ہے جو 40 سے زیادہ ڈیٹا ذرائع اور بدنام  ویب سائٹ کی رپورٹس پر مبنی ہے۔

یہ رپورٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹرز اور کنزیومر برانڈز کی جانب سے دی جاتی ہیں تاکہ جن ویب سائٹس میں صارفین جاتے ہیں ان کی شناخت اور جانچ پڑتال کی جاسکے۔

اس ویب سائٹ میں صارف وہ ویب سائٹ ڈالتے ہیں جس کی تصدیق کرنی ہوتی ہے اور سیکنڈوں میں اس کا نتیجہ سامنے آجاتا ہے۔

یہ ویب سائٹ تصدیق کی جانے والی ویب سائٹس کے متعلق فِشنگ یا میل ویئر چیک کرتی ہے، یہ دیکھتی ہے کہ اس ویب سائٹ کا کوئی کانٹینٹ بلاک تو نہیں ہوا اور اس کا ایس ایس ایل سرٹیفیکیٹ دیکھتی ہے جو ویب سائٹس کی سیکیورٹی کے متعلق بتاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …