بدھ , 30 نومبر 2022

بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

بجٹ کے بعد پہلے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.32 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 33.06 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 5 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں آلو، دال مونگ، آٹا، دال چنا، چائے، گھی، بریڈ، ٹوائلٹ صابن، صوفی واشنگ صابن، اری 6 اور اری 9 چاول، دہی، تازہ دودھ، پاوٴڈر ملک، چینی، لہسن، چکن، انرجی سیور، انڈے، سادی روٹی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جن اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ان میں ٹماٹر، پیاز، کیلا، سرسوں کا تیل اور دال ماش (دھلی ہوئی) شامل ہیں

یہ بھی دیکھیں

سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ …