جمعہ , 19 اپریل 2024

25 ہزار ایرانی شہری دہشتگردی کےخلاف کاروائی میں شہید ہوگئے

نائب ایرانی عدلیہ برائے بین الاقوامی امور اور ہیڈ کوارٹر کے سیکریٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 250 امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثال ہے۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے جمعہ کے روز امریکی انسانی حقوق کے موضوع سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ تاریخ کا سب سے بڑا مجرم ہے اور اس نے اپنی شرمناک تاریخ میں سب سے زیادہ قتل اور قبضے کیے ہیں۔
غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ خود کو انسانی حقوق کے علمبردار کے طور پر پیش کرتا ہے، لیکن اس نے اپنی بالادستی کی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے 40 سے زائد ممالک میں 250 فوجی اڈے تعینات کر رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دنیا میں بننے والے ہر دہشت گرد گروہ کے پیچھے امریکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 25 ہزار بے گناہ باشندے دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہوئے ہیں، امریکہ ان جرائم کا براہ راست ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں اسلام کے عسکریت پسندوں نے عراق اور شام میں داعش دہشتگردوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اس دہشت گرد گروہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق امریکی حکام کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، جب ان کے مفادات متاثر ہوتے ہیں تو انسانی حقوق امریکہ کے لیے اہم ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …