بدھ , 28 ستمبر 2022

جاپان کے سابق وزیر اعظم پرقاتلانہ حملہ: ایران کامذمتی بیان

اسلامی جمہوریہ ایران نے جاپان کے سابق وزیراعظم شینزو ابے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم جاپان کے سابق وزیراعظم کے قتل کی خبروں کا انتہائی تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں اور اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران خود دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والا ملک ہے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنے عظیم رہنماؤں سے محروم بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو ابے ایک نامعلوم مسلح شخص کے حملے میں مارے گئے۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان میں زندگی کے آثار ختم ہو چکے تھے۔ ان کے سینے اور گردن سے بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

آڈیو لیکس میں کوئی غلط بات ہوئی تو قوم سے معافی مانگ لوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں کوئی غلط بات …