جمعرات , 25 اپریل 2024

برطانیہ عرب اتحاد کےلئے مگرمچھ کے آنسوں بہانے لگا

ابلاغ نیوز/صنعا برطانیہ کی شاہی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے رواں سال کے اوائل میں خلیج عمان میں انصاراللہ کےمیزائلوں کی ایک کھیپ کو قبضے میں لینے کادعوا کیاتھا۔آج اس کی تشریح کرتے ہوئے برطانیہ نے یہ واویلا مچایاہے کہ ایران عرب اتحاد کے خلاف کام کررہاہے۔

برطانیہ کویہ چورن اس لئے بیچناپڑا ہے کہ  حالیہ دنوں میں سعودی عرب ،قطر،امارات، عراق اور ایران کےدرمیان تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش تیز ہوئی ہیں جس کی وجہ سے صدیوں سے اس خطے میں مسلط رہنے والے ملک کواپنے مفادات خطرے میں نظرآنےلگےہیں۔

اس لیے ایران اور عرب اتحاد کےدرمیان مزید دوریاں پیدا کرنے کی کوشش میں تلا ہے۔

عرب ممالک اس خطے کو تمام تر بحرانوں سے نکالناچاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اپنے سے دور ممالک کے کہنے پر عمل کرنے کے بجائے اپنے ہمسایہ ممالک کو اہمیت دیں اور افہام و تفہیم کا دروازہ کھلارکھیں تاکہ تمام مسلم ممالک مل کر اقتصادی اور ثقافتی جنگ لڑسکیں۔تاکہ اس خطے کی عوام کوخوشحالی ملیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …