جمعہ , 19 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت خود داریت کے لیے مزاحمت کے عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ 

15 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف آواز اُٹھانے والے برہان وانی ایک ہونہار طالب علم تھے اور انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈالی تھی۔

کشمیری نوجوانوں کے نزدیک برہان وانی ایک دلیر حریت پسند اور ہیرو تھے، برہان وانی کو کشمیر کی آزادی کی نئی تحریک کا ‘پوسٹر بوائے’ بھی کہا جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی جرات و بہادری کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، کشمیر کی تاریخ میں برہان وانی کو جرات اور مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں 8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …