جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار سے زائد معاملے

کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18815 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی معاملوں کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 85 ہزار 554 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا ایکٹو معاملوں کی تعداد میں 2878 کا اضافہ ہوا جس سے کل تعداد 122335 ہوگئی۔ اس وباء کی وجہ سے مزید 38 مریضوں نے اپنی جان گنوائی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 343 ہو گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 899 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 37 ہزار 876 ہو گئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.28 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.51 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 379470 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.57 کروڑ ہوگئی۔ بھارت بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 198.51 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں جن میں سے 1762441 ویکسین آج صبح 8 بجے تک دی جاچکی ہیں۔  ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے 397 ایکٹیو معاملے کم ہو کر 29772 ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث وباء سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 6563788 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70089 ہو گئی ہے

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …