ہفتہ , 20 اپریل 2024

مہنگائی کی ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی گئی، ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جس سے عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے، عوام پر یہ بوجھ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیشنل پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کے لیے کی جائے گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …