جمعرات , 25 اپریل 2024

سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ملک میں بڑی عید سے پہلے سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جس کے باعث مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دن پہلے تک 80 روپے فروخت ہونے والے پیاز کی قیمت کچھ شہروں میں 100 سے اوپر چلی گئی۔

سبز مرچ اور ٹماٹر کے بھی سبزی فروش منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔

دوسری جانب بے بس عوام کہتے ہیں عید قرباں پر جان بوجھ کر کی جانے والی مہنگائی کو روکنے والا کوئی نہیں جبکہ سبزی فروشوں نے بڑھتی قیمتوں کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عالمی سطح پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر گھی تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں جلد سو ڈیڑھ سو روپے کمی آئے گی اور آٹا بھی سستا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …