بدھ , 28 ستمبر 2022

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: قومی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لیے پاکستان کی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مردوں کی ٹیم میں 60 کے جی میں محمد مراد،67 کے جی میں نصیر احمد ، 75 کے جی میں سعدی عباس اور 84 کے جی میں عمران علی شامل ہیں۔

خواتین کی ٹیم میں 55 کے جی میں ثناء کوثر، 61 کے جی میں فخر النساء، 68 کے جی میں کلثوم ہزارہ اور 68 کے جی میں نرگس ہزارہ شامل ہیں۔

دوسری جانب شاہ محمد شان کوچ اور عندلیب سندھو ٹیم منیجر ہوں گی۔

واضح رہے کہ 5ویں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 9 سے 18 اگست تک ترکی کے شہر کونیا میں ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

کراچی: انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد قومی ٹیم …