ہفتہ , 20 اپریل 2024

لاہور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی قلت برقرار

لاہور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیا کی قلت برقرار ہے۔

لاہور میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کے بعد چینی اور آٹا بھی ختم ہوگیا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کے حصول کے لیے شہریوں کا شدید رش برقرار ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کے بعد چینی اور آٹا بھی ختم ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کا کہناہے کہ چینی کے بعد آج گھی کا 700 سے ایک ہزار کلو کا کوٹا ختم ہوگیا جب کہ آج یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سپلائی ہی نہیں ہوا ۔

انتظامیہ کے مطابق کل سے یوٹیلیٹی اسٹورز عید کی چھٹیوں کیلئے بند ہو جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …