بدھ , 24 اپریل 2024

ہوشربا مہنگائی، کراچی میں عیدالاضحٰیٰ پر اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ

۔ شہر قائد میں رواں عید الاضحیٰ پر اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل سمیت جانور مہنگا ہونے کی وجہ سے اجتماعی قربانی میں زیادہ حصہ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کا فی حصہ 13000 سے 18000 روپے تک ہے، جبکہ مساجد، مدارس اور فلاحی اداروں نے اجتماعی قربانی کے پیکجز شہریوں کی سہولیات کے مطابق متعارف کرائے تھے۔ عید کے موقع پر اجتماعی قربانی کیلئے حصوں کی بکنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے، اجتماعی قربانی کرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹوکن جاری کیے گئے ہیں، ٹوکن کے مطابق دیئے وقت پر شہری اپنا حصہ وصول کر سکیں گے۔

اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، کھانے پینے کی اشیاء اور پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں کا گھریلو بجٹ متاثر ہوا ہے، اس سال قربانی کا جانور مہنگا ہے، اس لئے لوگوں نے سنت ابرائیمی کی ادائیگی کیلئے رواں عید الاضحیٰ پر بڑی تعداد میں اجتماعی قربانی میں حصہ لیا ہے، جو عید کے تینوں ایام میں جاری رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …