ہفتہ , 20 اپریل 2024

بلنکن کی اسرائیل کو ایران کا مقابلہ کرنے کی یقین دہانی

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے ایران سمیت اپنے ملک اور اسرائیل کے لیے مشترکہ خطرات کا باعث بننے والے ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کے عزم کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بدھ کی شام اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔امریکی وزرات خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بلنکن نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت ضروری ہے۔بلنکن نے کال کے دوران کہا کہ بائیڈن مشرق وسطیٰ کے اپنے آئندہ دورے کے دوران اسرائیل کے ساتھ امریکی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔’سی این این‘ نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بلنکن نے لایپڈ کے ساتھ صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے حوالے سے امریکی سکیورٹی کوآرڈینیٹر کے نتائج کو اٹھایا، جب کہ اس معاملے کو وزارت کے سرکاری بیان سے خارج کر دیا گیا۔امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ بلنکن نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صحافیہ ابو عاقلہ کے اندوہناک قتل کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کا احتساب ضروری ہے۔رواں ماہ کے وسط میں امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے تین مقامات کے دورے پر جائیں گے جس کا اختتام سعودی عرب میں ہوگا، جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہ نماؤں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے جس میں مصر،اردن اور عراق بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …