ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی بری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس

ایرانی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا ہے کہ ہماری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے مریوان میں تین سو اٹھائیسویں میکانائزڈ بریگیڈ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس کے جوانوں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج کے جوان رات دن ملک کی سرحدوں کے تحفظ کی خاطر اپنی پوری توانائیاں بروے کار لارہے ہیں،بریگیڈ یئر کیومرث حیدری نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر اور انقلابی سپاہی ملک و ملت کے امن و سکون اور آسائش کی خاطرکسی بھی کوشش اور قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …