جمعہ , 7 اکتوبر 2022

قبل از وقت اموات کا خطرہ کم کرنے کیلئے روزانہ ورزش ضروری نہیں، تحقیق

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ورزش کے بجائے ہفتے میں ایک سے دو بار ورزش بھی بیماریوں اور قبل از وقت اموات کے خطرے کو ٹال سکتی ہے۔

بالغ افراد کے لیے ہفتے میں 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی اور پٹھوں کو مضبوط کرنے والی ورزش کم از کم 2 روز تک کرنا ضروری ہے، اگر آپ اسے ہفتے بھر کی دیگر مصروفیات کے ساتھ معمول کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے تو ممکن ہے کہ یہ کئی افراد کے لیے قدرے مشکل ہو۔

‘جے اے ایم اے انٹرنل میڈیسن جرنل’ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بالغ افراد کے لیے جسمانی ورزش کا مطلوبہ 150 منٹ کا دورانیہ ہفتہ بھر تک پھیلایا جائے یا ہفتے میں ایک سے دو بار ورزش کے ذریعے پورا کیا جائے، دونوں صورتوں میں مفید ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ یا ہفتہ میں ایک سے دو بار ورزش کرتے ہیں ان میں غیر متحرک لوگوں کی نسبت اموات کی شرح کم ہوتی ہے۔

برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف ساؤ پالو میں احتیاطی ادویات کے شعبہ میں وبائی امراض کے پروفیسر اور اس تحقیق کے مصنف لینڈرو ریزینڈے نے کہا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں اور ہفتے کے آخر میں ورزش کرنے والوں کے درمیان اموات کی شرح میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے جب تک کہ وہ ایک ہفتے میں معتدل یا بھرپور انداز میں جسمانی سرگرمیاں اپنا رہے ہوں۔

انہوں نے کہا کہہ یہ اچھی خبر ہے کہ ہفتے میں ایک بار ورزش کرنے والوں کی جسمانی سرگرمی کا نمونہ ایسے بہت سے لوگوں کو آسان راستہ فراہم کر سکتے ہیں جو جسمانی سرگرمیوں کی تجویز کردہ معیار تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ایجنگ کے عملے کے سائنسدان ایرک شیروما نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج سے ماہرین صحت کو مصروف لوگوں میں بھی جسمانی سرگرمی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، یہ نتائج اس خیال کو تقویت بخشتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی کے ایک ایک لمحے سے فرق پڑتا ہے۔

ڈانا سانٹاس نے کہا کہ بہتر صحت کے عوامل میں نیند اہم حصہ ہے، جو لوگ روزانہ ورزش کرتے ہیں انہیں رات کو خود قدرتی طور پر ںیند کی ضرروت محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی نیند کے لیے ضروری نہیں کہ روزانہ ورزش کے دوران آپ کی سانس پھولے اور پسینہ آئے لیکن آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ ورزش کے دوران سانس اور دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ بہتر نیند کے لیے 20 سے 25 منٹ تیز چہل قدمی، سائیکل سواری یا جسمانی ورزش کے لیے وقف کیے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

ملک بھر میں ٹی ٹی پی کے حملے بڑھنے کا خدشہ،الرٹ جاری

اسلام آباد:ملک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دہشت گردی …