بدھ , 24 اپریل 2024

ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کے جانور ذبح کریں گے۔

عید گاہوں میں نماز کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملیں گے اور پھر حسب روایت سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔

ابلاغ فیملی کی جانب سے بھی آپ سب کو عید الاضحیٰ کی مبارک ہو، سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے غربا کو بھی یاد رکھیں۔

متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ علاقے میں تعفن نہ پھیلے اور بارش کی وجہ سے یہ آلائشیں بیماریوں کی وجہ نہ بنیں۔

پنجاب میں قربانی کےجانوروں کی باقیات کو مخصوص جگہ کے علاوہ پھینکنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی دفعہ 144کے تحت 10 سے13 جولائی تک نافذ رہےگی۔

ادھر موسمیاتی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ عید کے تینوں دن کراچی سمیت ملک بھر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …