جمعہ , 19 اپریل 2024

پنجاب ضمنی انتخابات : پی ٹی آئی رہنما کا 18 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف نے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 16سے 18سیٹیں جیتے گی

یہ بات انہوں نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ کا کوئی ووٹ بینک نہیں وہ الیکشن سےمکمل آؤٹ ہوجائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح ن لیگ حکومت کر رہی ہے اس کے طرز عمل سے لوگوں کو نفرت ہوگئی ہے، شہباز شریف مہم چلا کر دیکھ لیں اب الیکشن میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا، ضمنی انتخابات میں تمام باتوں کے باوجود ان کی دال نہیں گل رہی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران ریاض کیس میں حکومت کو سبکی اٹھانی پڑی ہے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …