بدھ , 24 اپریل 2024

پیٹرول کی قیمت 100 روپے بڑھا چکے لیکن شرائط پوری نہیں ہوئیں

وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں 100 روپے بڑھا چکے ہیں لیکن پھر بھی شرائط پوری نہیں ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کا سرا ملبہ عمران خان حکومت پر ڈالتے ہوئے شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدبخت ٹولہ چارسال تک ملک پرمسلط رہا معاشی حوالے سے ایسی صورتحال پیدا کی کہ بات نہیں بن پارہی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سو روپے کے قریب بڑھا چکے ہیں لیکن ابھی تک معاہدے کی شرائط پوری نہیں ہورہیں۔۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق جو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا چاہتا تھا اس سب سے بڑے فسادی کاشافی علاج کیا۔

عمران ریاض سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کوئی حکومتی محکمہ ملوث نہیں ہے عمران ریاض ہمارے خلاف ایک انتہا پر تھے اور صحافی کو کسی جماعت کا کارکن نہیں ہونا چاہیے

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …