ہفتہ , 30 ستمبر 2023

فلسطین سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، عراقی وزیراعظم

بغداد : فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام سے متعلق عراق کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ بات عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔ مصطفیٰ الکاظمی نےفلسطینی عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور عراق اور فلسطین کے دیرینہ اور گہرے تاریخی و اجتماعی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات پر زور دیا۔ عراقی وزیر اعظم نے فلسطین کے سلسلے میں بغداد کے موقف کا اعادہ کیا اور عراقی و فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ تمام علاقائی اقوام کے لئے امن چین اور رفاہ و آسائش کی تمنا کی۔ انہوں نے ایک بیان میں عراق کے تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کا سیاسی بحران حل کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ عوام کو کافی مشکلات اور سختیوں کا سامنا رہا ہے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ ان کی خدمت کرنے اور مسائل و مشکلات دور کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں اور تمام سیاسی گروہ اور جماعتیں ملک کا سیاسی بحران حل کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی اقدامات کا دندان شکن جواب دیا جائیگا: چین

بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلاف امریکی اقدامات کا ٹھوس …