جمعہ , 7 اکتوبر 2022

عمران خان نے رسیوں سے قومی معیشت کے ہاتھ پاؤں باندھے: حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی معیشت کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھے، آج ہم ان رسیوں کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان تیل سستا کرنے کا اعلان کر رہے تھے دوسری طرف ان کی ٹیم آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہہ رہی تھی کہ ہم تیل مہنگا کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں کم کرنا محض دھوکا تھا آج قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے دستخطوں سے ان کی ٹیم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے، عمران خان نے رسیوں سے قوم کی معیشت کے ہاتھ پاؤں باندھے آج ہم ان رسیوں کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا ہے، اللہ نے چاہا تو وزیراعظم جلد ہی اس پرخوش خبری دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں غربت کی شرح میں 2.5 فیصد سے 4 فیصد اضافے کا خدشہ،رپورٹ

لندن:عالمی بینک نے سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 40 ارب ڈالر تک نقصانات کا تخمینہ …