ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنوبی پارس گیس فیلڈ آئل ریفائنریز میں پیداوار کا روشن مستقبل ہے

بوشہر، جنوبی پارس گیس فیلڈ کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ علم پر مبنی کمپنیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور ماہر افراد کے بھروسے پر ہمیں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے آئل ریفائنریز میں روشن اور پُرامید دن دیکھنے میں آئیں گے۔

"احمد باہوش” کے مطابق، آج بروز اتوار کو جنوبی پارس گیس فیلڈ کے خصوصی علاقے کے مینجنگ ڈائریکٹر کے آٹھویں آئل ریفائنری کے بنیادی ڈھانچوں کی از سر نو تعمیر کے دورے کے موقع پرمزید کہا کہ مقدس نظام کیخلاف دشمن کی حالیہ جنگ کے مقاصد میں سے ایک مایوسی کا ماحول پیدا کرنے اور حوصلہ افزائی میں کمی ہے لیکن ہم، اللہ رب العزت کی مدد اور ملکی ماہرین اور نوجوانوں کے عزم اور ان کی دن رات کوششوں سے ملک میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے سمیت اقتصادی اور پیداواری شعبوں میں مزید تیزی سے ترقی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ میں پائیدار پیداوار کے راستے میں روشن اور با مقصد دنوں پر توجہ دینے کی بہت بڑی اہمیت ہوتی ہے لہذا ہمیں مشکلات کو کم سے کم مدت میں حل کرنے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو جدید کرنے پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

جنوبی پارس گیس فیلڈ آئل ریفائنریز میں پیداوار کی روشن مستقبل ہے

جنوبی پارس گیس فیلڈ کمپنی کے سی ای او نے اس کمپنی کے آئل ریفائنریز کی ترقی میں ایجادات کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم نے ملکی اشرافیہ اور ماہر نوجوانوں پر بھروسہ کیا وہاں ہم نے بڑی کامیابیوں کا مشاہدہ کیا اور اب جنوبی پارس گیس فیلڈ کمپلیکس نے نوجوان، اشرافیہ اور پیشہ ور کے 80 فیصد افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ملک کی آئل اور گیس کی صنعت میں امید کو زندہ رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کمپنی میں ایجادات کے نعرے کی اہمیت کے پیش نظر، ہمیں امید ہے کہ علم پر مبنی کمپینوں کی فعال سرگرمی، تمام یونیورسٹیوں، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارکوں اور طاقتور پیداوار کرنے والوں کے تعاون سے دنیا میں اپنے ملک کے اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آئے گی

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …