بدھ , 28 ستمبر 2022

عراق، الرمادی میں داعش دہشت گرد گروہ کے 2 ٹھکانے تباہ

عراق کی سیکورٹی فورسز نے مغربی الرمادی کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے الرمادی شہر کے مغربی علاقے صحرائے حدیثہ میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کچے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگرد ان ٹھکانوں کو عوام کو اغوا کرنے، ٹارچر کرنے اور عراقی سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔

دہشتگردوں کے ان ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے ادارۂ انسداد دہشت گردی کے سیکورٹی اہلکاروں نے الرمادی کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے تاہم اب بھی دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کچے عناصر ان علاقوں میں چھپ کر کارروائیاں کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آڈیو لیکس میں کوئی غلط بات ہوئی تو قوم سے معافی مانگ لوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں کوئی غلط بات …