ہفتہ , 20 اپریل 2024

بشار الاسد نے حلب میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی

اپنی رپورٹس میں شامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بشار الاسد نے صوبہ حلب میں سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
جمہوری عربی شام کے صدر بشار الاسد نے اس سال نماز عید الاضحیٰ حلب میں ادا کی۔ آج (ہفتہ) شام کے مختلف شہروں میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جس میں شامی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شامی میڈیا نے آج صبح رپورٹ دی ہے کہ بشار الاسد نے صوبہ حلب میں سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ اسد نے حلب شہر کی مسجد "عبداللہ بن عباس” میں حاضری دی اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز شام کے صدر حلب میں تھرمل پاور پلانٹ کے پانچویں یونٹ کا افتتاح کرنے کے لیے گئے تھے۔ جہاں درجنوں شامی عوام نے بشار الاسد کا استقبال کیا تھا۔ یہ امر قابل غور ہے کہ شامی صدر آزادی کے بعد پہلی بار صوبہ حلب میں داخل ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …