جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے ‘نقل کیلئے بھی عقل’ کا محاورہ درست ثابت

امریکا کے صدر جوبائیڈن خود اپنا ذہن بھی لڑاتے ہیں یا لکھا لکھایا پڑھنے پر کام چلا رہے ہیں؟ صدر جو بائیڈن کے تازہ ترین خطاب پر لوگوں نے سوالات اٹھا دیے۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اسقاط حمل سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کی تقریب کے دوران خطاب میں ہدایت کے لیے لکھا جملہ "یہ جملہ دہرانا ہے” Repeat the line بھی پڑھ گئے۔

یوں جوبائیڈن کے لیے نقل کے لیے بھی عقل کے استعمال والا محاورہ درست ثابت ہو رہا ہے

دوسری جانب دنیاکے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی بائیڈن کا مذاق اڑانے والوں میں شامل ہیں اور انہوں نے کہا کہ اصل صدر وہ ہے جو  پرامپٹرکنٹرول کرتا ہے۔

یاد رہے بائیڈن پہلے بھی کئی غلطیاں کر چکے ہیں، پاکستان سے متعلق ذکرپر انہیں ایک بار مجمعے سے دور بھی کیا جا چکا ہے جبکہ ایک تقریب میں صدر جو بائیڈن کسی شخص کے موجود نہ ہونے کے باوجود اس سے ہاتھ ملاتے بھی دیکھے گئے  تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …