جمعرات , 18 اپریل 2024

محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات قومی مفاد میں نہیں،لبریشن فرنٹ

فلسطین نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات غلط سمت میں ایک قدم ہے جو قومی مفاد میں نہیں ہے۔جمہوری محاذ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات غلط سمت میں ایک قدم ہے جو قومی مفاد میں نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض ریاست ہمارے لوگوں کے خلاف اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے اس میٹنگ کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں کی قانونی حیثیت کے فیصلوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی پالیسی کو روکا جائے اور انہیں ہارے ہوئے کھیل سے نکالا جائے۔ انہوں نے ایسے تمام مذاکراتی ہتھکنڈوں کو ترک کرنے پر زور دیا جن سے فلسطینی قوم کے نصب العین اورآزادی کی تحریک کو نقصان پہنچتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …