منگل , 26 ستمبر 2023

وزیر اعظم کا بارشوں سے نقصانات پر افسوس، اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں سے نقصانات پر افسوس کیا ہے، اور متاثرین سے یک جہتی کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار اور طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے

انھوں نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز سے اشتراک عمل کی بھی ہدایت کی ہے، اور کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے، اور خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا مجھے کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، انھوں نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ کراچی اور سندھ میں عوام، صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کی جائے، اور کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

تیز بارش میں کراچی کا بیش تر علاقہ ڈوب گیا، انتظامیہ غائب، شہریوں کی نقل مکانی، 3 جاں بحق

شہباز شریف کا کہنا تھا عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا عوام کے تحفظ اور نقصانات سے بچاؤ کی بھرپور کوشش کی جائے

 

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، 62 افراد جاں بحق

وزیر اعظم نے متاثرہ عوام کے لیے عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، انھوں نے ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے طبی ٹیموں کو متحرک کرنے پر زور دیا، اور کہا پانی کی نکاسی کے لیے مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر جلد پہنچایا جائے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی ابھی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات ہوئی، کراچی میں طوفانی بارش سے نقصانات پر انھیں بہت دکھ ہے، انھوں نے لکھا میں پر اعتماد ہوں حکومت سندھ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں معمولات زندگی بحال کر دے گی، نیز وزیر اعلیٰ سندھ کو ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حج پالیسی 2024ء تیار، کابینہ سے 10 روز میں منظوری لے لی جائے گی، انیق احمد

اسلام آباد:  نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا حج پالیسی 2024ء تیار کر لی گئی، …