بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

تصاویر: پی آئی اے نے 33 ہزار فٹ کی بلندی پر عید کی خوشیاں کیسے منائیں؟

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے عیدالاضحیٰ کے روز سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر عید منائی اور اس موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے اس موقع پر بنائی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں بانٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔


اندرونِ ملک پروازوں پر مسافروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے عید کا کیک، بریانی اور شیر خرما خصوصی طور پر پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاز پر موجود مسافر چاہے گھروں کو جا رہے ہوں یا گھر سے نکلے ہوں، جہاز پر ان کو اپنائیت دینا پی آئی اے کی روایات رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے وزیرِ دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے …