بدھ , 24 اپریل 2024

ساؤتھ کی صورتحال زیادہ خراب ہے، کوشش ہے جلد سڑکوں سے پانی نکال دیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع ساؤتھ کی صورتحال زیادہ خراب ہے، ہم اپنی پوری کوشش کریں کہ جلد سے جلد پانی کو نکال سکیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے دوبارہ بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوسکتا ہے، اس لیے بہت ضروری ہے کہ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کریں۔

وزیر اعلی ہاوس میں میڈیا سے گتفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ زیادہ خراب صورتحال ضلع ساؤتھ میں ہے، ڈیفنس، کینٹونمنٹ صدر سمیت لیاری میں صورتحال خراب ہے، متعدد علاقوں کو دورہ کیا ہے اور وزرا کو تعینات کر کے ہدایات دی ہیں کہ علاقوں میں صورتحال پر قابو پائیں، ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایم سیز، ایڈمنسٹریٹر کراچی تین سے محنت کررہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور بہتر کام کریں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے خود بھی دورہ کیا ہے، نالے گنجائش سے زیادہ بہہ رہے ہیں، اگر پمپ کرکے پانی کو نالوں میں ڈالتے ہیں تو وہ دوسری جگہ سے اوور فلو ہو کر دوبارہ روڈ پر آرہا ہے، یہ ایک اور مسئلہ ہمیں درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو ڈھائی گھنٹہ روڈوں پر تھا، شارع فیصل سے ہوتا ہوا کارساز روڈ پر گیا، پھر جیل چورنگی کی طرف گیا، ہائی کورٹ کے پیچھے کا علاقہ بہت زیادہ پانی کے اندر ہے، اس کے بعد میں کلفٹن پمپنگ اسٹیشن گیا تاکہ معائنہ کروں اور بریفینگ لے سکوں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …