ہفتہ , 30 ستمبر 2023

یمن مقاومت۔

یمن کی قومی نجات کی حکومت کے وزیر دفاع “محمد ناصر العاطفی” نے آج اتوار کو تاکید کی ہے کہ خدا کے فضل اور یمن کے دلاور دانشمندانہ قیادت نے دشمنوں کی ناک میں دم کر دیا ہے اور ان کی ہوا نکال دی ہے اور اس جارح اتحاد کی جارحیت جاری رہی تو یمنی ان کے صہیونی تخت و تاج کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

العاطفی، جنہوں نے سیاسی کونسل کے رکن مبارک مشن الزایدی، کے ساتھ، مارب میں صراوح محاذ میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا دورہ کیا، اور یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی مدد کرنے پر صوبہ مارب کے عوام کی تعریف کی اور کہا کہ ماضی اور حال میں جارح اتحادی ممالک اور اس کے حامیوں کی طرف سے یمن کے خلاف ایک بڑی سازش ہے اور یہ سب صیہونی حکومت کی خدمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ جارحیت یمنیوں کو ذلیل کرنے، یمنی سرزمین پر قبضہ کرنے اور یمنی دولت کو لوٹنے کے لیے کی گئی تھی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سعودی اتحادی ممالک نے یمنی عوام پر ظلم و جارحیت، گھیراؤ اور حملے جاری رکھے تو یمنی عوام ان کے صیہونی تخت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے …