پیر , 2 اکتوبر 2023

فلسطینیوں کو سرکوب کرنے کیلئے صیہونی ”شمشیر یونٹ” کا قیام

فلسطینیوں کو سرکوب کرنے کیلئے صیہونی ”شمشیر یونٹ” کا قیام
فلسطینیوں کو سرکوب کرنے کیلئے صیہونی بلیک واٹر کی طرز پر بنے اس پرتشدد یونٹ نے اپنے کام کا آغاز مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کرکے کیا۔
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے 1948ء سے مقبوضہ علاقوں پر عوامی غیض و غضب کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک مسلح یونٹ کی بنیاد رکھی ہے کہ جس کا اصلی ہدف فلسطینیوں کو دبانا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو کلپ میں ایک صیہونی مسلح گروپ کا ”شمشیر یونٹ” کے نام سے تعارف کروایا ہے۔ یہ یونٹ 2021ء میں "شمشیر القدس” کی لڑائی کے دوران 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور رفاقت کے اعلان کے بعد بنایا گیا تھا۔ صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ اس یونٹ کا مقصد 1948ء کی سرزمین میں جرائم اور تشدد کا مقابلہ کرنا ہے، لیکن درحقیقت اس گروہ کا اصل ہدف اس مقبوضہ سرزمین میں بسنے والے فلسطینیوں کو دبانا ہے۔ بلیک واٹر کی طرز پر بنے اس پرتشدد یونٹ نے اپنے کام کا آغاز مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کرکے کیا۔

صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مقبوضہ علاقے میں بسنے والے فلسطینیوں کے پاس تقریباً نصف ملین کی تعداد میں ہتھیار ہیں، جبکہ دوسری جانب اس متشدد گروہ کی ترقی کے لیے خطیر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ 1948ء سے فلسطین کی مقبوضہ سرزمین اور عوام نے کئی دہائیوں کے بعد سال گذشتہ مئی میں ”سیف القدس” لڑائی کے بعد پہلی مرتبہ غزہ اور قدس کے لوگوں سے مل کر اور صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے قومی مزاحمت کا آغاز کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین …