اتوار , 25 ستمبر 2022

اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

لندن: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہےگی۔

سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی 6 فیصداور شرح سود 5.25 فیصد تھی جب کہ نوازشریف کی کامیابیوں کو عمران خان نے 43 مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …