جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان بیلٹ باکس کے ذریعے انقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر کے زریعے انقلاب آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھکر جلسہ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، ضمنی انتخاب کے لیے اتنا بڑا جلسہ ناقابل تصور ہے۔

چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ جوش وخروش بتارہا ہے کہ پاکستان بیلٹ باکس کے ذریعےانقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لیہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا تو عوام کا جم غفیر امڈ آیا، پنڈال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ہر جانب عوام کا سمندر موجزن تھا۔

انتخابی جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ واقعی خادم اعلیٰ ہو تو آج ہی تیل کو واپس 150 روپے لیٹر پر لاؤ، عمران خان نے کہا کہ ہم نے ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمت بھی 5 روپے کم کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی مہنگائی ہے تیل کی قیمتیں اوپر تھیں، ہمیں گندم اور گیس کی ضرورت تھی، جب میں روس گیا تو اس سے گیس اور گندم کی بات کی لیکن یہاں انھوں نے امریکا کیساتھ مل کر سازش کی، جب ہماری حکومت گرائی تو یاد رکھیں سب سے زیادہ ترقی ہمارے دور میں ہوئی، معاشی سروے کے مطابق گزشتہ 17 سال کے دوران پچھلے 2 سال میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …