جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا،باضابطہ اعلامیہ آج شام میں جاری ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب20کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہوگی، معاہدے کے تحت پروگرام کو مزید ایک ارب ڈالر کی وسعت دی جائے گی اس کے علاوہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی دو ہزار تئیس تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ آج شام میں جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کیلئے پیشگی شرائط مکمل کرچکا ہے

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …