جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وبا کے حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کو پھر تشویش

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیدروس نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ نائنٹین کی وبا کا خاتمہ قریب نہیں ہے۔

اُدھر وائٹ ہاؤس نے کورونا کے نئے ویریئنٹ بی اے 5 سے نمٹنے کیلیے بوسٹر ڈوز دینے اور چانج کروانے کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

چین میں کورونا کیسز سامنے آنے پر شہر "وگانگ” میں تین دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان اور ہندوستان میں بھی ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی جبکہ ہندوستان میں کورونا وائرس وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان  330 فعال معاملے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 43 ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …