جمعہ , 19 اپریل 2024

اس وقت ہمارے ملک کو سعودی اور صیہونی ناپاک سازشوں کا سامنا ہے۔محمد ناصر العاطفی

صنعا: وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ماضی سے ہی جاری ہے تاہم اس وقت ہمارے ملک کو سعودی اور صیہونی ناپاک سازشوں کا سامنا ہے جس کا مقصد اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ جارح ممالک غاصب صیہونی حکومت سے ملے ہوئے ہیں تاکہ یہ غاصب حکومت ان کی حمایت کرے، انھوں نے کہا خداوند متعال کے فضل و کرم اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت یمنی عوام نے جارح قوتوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں ۔اگر سعودی اتحاد نے محاصرہ اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو یمنی عوام ،جارح قوتوں کو عبرت ناک جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …