اتوار , 25 ستمبر 2022

کراچی سے جانیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار، اوقات جاری

ترجمان ریلوے نے کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کے اوقات جاری کردیے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے ڈھائی بجے روانہ ہوگی جب کہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے 3 اور پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے شام 5:15 پر روانہ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایکسپرس شام 04:30 کے بجائے 5:45 پر روانہ ہوگی جب کہ شاہ حسین ایکسپرس 07:30 کے بجائے رات 10:15 پر اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ بقیہ تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات پر روانہ ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …