جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

امریکہ کا سپر سونک میزائل کا تجربہ

امریکی وزارت جنگ نے لاکہیڈ کمپنی کے سپر سونک میزائل کے تجربے کی خبـر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اس میزائل کا تجربہ ریاست کیلیفورنیا کے سواحل کے قریب کیا گیا ۔ میزائل کا یہ تجربہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بلومبرگ نے اس سے قبل کیا جانے والا امریکی سپرسونک میزائل کا تجرجہ، شکست سے دوچار ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل امریکہ نے نومبر دو ہزار بیس میں بھی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس بھی چھے ہزار دو سو کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے والے دو سو آٹھ ٹن وزنی ایسے میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے جسے دفاعی میزائل سسٹم سے بھی تباہ نہیں کیا جاسکے گا۔

روس کا یہ میزائل سولہ وار ہیڈز سے لیس ہے جو ٹیکساس اور فرانس جیسے ملک کے رقبے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  جبکہ روس زیرکان نامی سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کو میزائل تجربات میں ایسی صورت میں شکست و ناکامی ہو رہی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دور مار اور سپر سونک میزائلوں کی جدید کاری کے لئے سات اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کیا سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر رہا ہے؟

(تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس) آج کل شہزادہ محمد بن سلمان کے ایک انٹرویو کا بڑا …