جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی صدر کے اسرائیل پہنچتے ہی اینٹی ڈرون لیزر سسٹم کی رونمائی

امریکی صدر جوبائیڈن کل غاصب صیہونی حکومت کے صدر مقام تل ابیب پہنچے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل پہنچتے ہی غاصب صیہونی حکومت نے آئرن لائٹ کے نام سے موسوم ایک اینٹی ڈرون لیزر سسٹم کی رونمائی کی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے اس موقع امریکی صدر کو ایک فلم بھی دکھائی جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ لیزر سسٹم کون کون سے ڈرون طیاروں کا پتہ لگانے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

درایں اثنا تین اسرائیلی عہدیداروں نے ایک امریکی جریدے کو بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد بن سلمان کے ساتھ جو بائیڈن کی ملاقات کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھی جمعرات کی صبح سویرے صیہونی حکومت کے وزیراعظم یائر لاپید کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ انھوں نے ذاتی طور پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جس میں کلیدی نوعیت کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن بدھ 13 جولائی کو اپنے دورہ مغربی ایشیا کے آغاز میں غاصب صیہونی حکومت کے صدر مقام تل ابیب پہنچے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …