جمعہ , 19 اپریل 2024

رانا ثناء آرٹیکل 6 کی بات کر کے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے موجودہ وفاقی وزیرِ داخلہ پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 6 کی بات کی، یہ قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

شیخ رشید نے اینٹی کرپشن کی طلبی کے نوٹسز کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے جس دن سچ بولا وہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لاہوریوں نے پرسوں درست فیصلہ دیا تو ساری باتیں دھری رہ جائیں گی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہم عمران خان کی مہم چلارہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی گئی۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو آج زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …