جمعہ , 19 اپریل 2024

ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت، یاسمین راشد کی درخواست نمٹادی گئی

لاہور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن میں حکومت کی مبینہ مداخلت روکنے کے لیے یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس شاہد جمیل نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔

یاسمین راشد کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن میں مداخلت کر رہی ہے۔

فاضل جج نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، جس پر یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تبادلوں سے متعلق درخواست بھی التوا میں ہے لیکن الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں کیا۔

فاضل جج نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ اگر یاسمین راشد کی ضمنی الیکشن سے متعلق کوئی درخواست زیر التوا ہے تو الیکشن کمیشن اس کا فیصلہ کرے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …