اتوار , 25 ستمبر 2022

چینی کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کیلئے آمادہ

چینی بس کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کے لیے تیار ہو گئی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن سے چینی بس کمپنی کے کنٹری منیجر نے ملاقات کی جس میں ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چینی بس کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر تیار ہو گئی ہے، پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا۔

شرجیل میمن نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اس کے علاوہ بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …