بدھ , 24 اپریل 2024

عیدِ غدیر کے موقع پر تہران میں ’’غدیر واک‘‘ کا اہتمام

جشن غدیر ہیڈکواٹر کے ترجمان ساسان زارع نے عید غدیر کے موقع پر دس کلومیٹر پیدل مارچ کے انعقاد کی خبر دی ہے جو دارالحکومت تہران میں انجام پائے گا۔

ارنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 18 ذی الحجہ کو جشن عید غدیر کے موقع پر پیدل مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت تہران شمع ولایت کے پروانے تہران کے ولی عصر( عج) اسکوائر سے دس کلومیٹر کی مسافت طے کر کے پارک وے چوک تک پہنچیں گے۔ یہ پروگرام شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان انجام پائے گا جس کے انتظامات میں 300 سے زائد چھوٹے بڑے مختلف غیر سرکاری ادارے اور مذہبی انجمنیں شامل ہیں۔

اس موقع پر مارچ کرنے والوں کی مہمان نوازی کے لئے کھانے پینے اور شربت کی سبیلوں کے علاوہ بچوں کے مخصوص اسٹالز، مذہبی و ثقافتی مصنوعات کے اسٹالز، خصوصی تحائف اور گروہی ترانوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ ملک کے معروف علماء، شعراء اور مداحوں کو بھی تقاریر اور قصیدہ خوانی کے لئے دعوت دی گئی ہے.

قابل ذکر ہے کہ اس غدیر واک کا اہتمام اربعین حسینی کی طرح مخیرین، مذہبی، قرآنی اور ثقافتی مراکز، انجمنوں اور رضاکاروں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …