اتوار , 25 ستمبر 2022

کراچی: آج کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان

کراچی میں آج وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی …