منگل , 23 اپریل 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 5.50 روپے فی کلو اضافے کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت ایل پی جی کی قیمت میں بھی 5.50 روپے فی کلو اضافہ کرنے جا رہی ہے کیونکہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی مصنوعات پر پٹرولیم لیوی 116.56 فیصد فی ٹن بڑھا کر 10111 روپے فی ٹن کر دی گئی ہے۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی موجودہ قیمت 220 روپے فی کلو گرام ہے جو کہ 10111 روپے فی ٹن پیٹرولیم لیوی کے نفاذ کے بعد 225.50 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔ ایل پی جی کی قیمت میں یہ اضافہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈویژن جلد ہی ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی میں 5442 روپے فی ٹن تک مزید اضافے کے نفاذ کے نتیجے میں ای سی سی سے اجازت طلب کرے گا

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …