جمعہ , 19 اپریل 2024

چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کیلئے کسی کو جوابدہ نہیں، ترجمان

اسلام آباد ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمیشن نے ردعمل کاا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کوئی شوق نہیں کہ وہ کسی سے کوئی سوال جواب کریں۔ اپنے بیان میں ترجمان ہارون شنواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو اتنی فرصت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شوق ہے کہ وہ کسی سے کوئی سوال،جواب کریں، نہ ہی چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جواب دہ ہیں، خواہ مخواہ کسی خوش خیالی میں نہیں رہنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، کسی کو کوئی کنفیوژن ہے تو میرے دفتر تشریف لائے ، میں سب کنفیوژن دور کر دوں گا، الیکشن کمیشن پنجاب میں ضمنی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے پوری طرح سرگرم عمل ہے، میں نے نہ کسی سے سوال کیا اور نہ کوئی جواب مانگا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …