پیر , 26 ستمبر 2022

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی، پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہو گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بعد پاکستان کو پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہو گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …